حیدرآباد،7فروری(ایجنسی) شہر حیدرآباد کے انتہائی قدیم سرکاری نیلوفر اسپتال میں زچگی کیلئے آنے والی خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اسپتال میں اندرون ایک ہفتہ دوران آپریشن 5 خواتین کی موت کے واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد کل شدید احتجاج کیا گیا تھا ۔
start;">آج زچگی کیلئے اسپتال آنے والی خواتین کو دوسرے اسپتال بھیجا گیا کیونکہ اس واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد آپریشن تھیٹرس بند کر دیئے گئے ۔
اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ دو دنوں تک ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی ۔